15 جنوری، 2025، 12:01 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85720380
T T
0 Persons

لیبلز

"زاگرس" انٹیلی جنس- سگنلنگ جنگی جہاز ایران کے بحری بیڑے میں شامل

تہران/ ارنا- ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف اور فوج کے سربراہ کی موجودگی میں "زاگرس" جنگی جہاز بحریہ کے حوالے کردیا گیا۔

"زاگرس" جنگی جہاز انٹیلی جنس- سگنلنگ کے پیچیدہ ترین سسٹموں سے لیس ہے۔
اس موقع پر وزیر دفاع جنرل عزیز نصیرزادہ اور بحریہ کے کمانڈر ان چیف ایڈمیرل شہرام ایرانی بھی موجود تھے۔
قابل ذکر ہے کہ زاگرس جنگی جہاز ایرانی ماہر نوجوانوں نے ڈیزائن اور تیار کیا ہے جس کا مقصد آبی راہوں کی سلامتی کو یقینی بنانا ہے۔
بحریہ کے کمانڈر ان چیف ایڈمیرل شہرام ایرانی نے "زاگرس" جہاز کو مسلح افواج کے لیے ایک قیمتی خزانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس جہاز کی تعمیر میں انتہائی ترقی یافتہ الیکٹرومیگنیٹکس، الیکٹرانکس اور سائیبرنیٹکس سسٹموں کا استعمال کیا گیا ہے جس کے ذریعے سمندر کی سطح، سمندر کی سطح کے نیچے اور فضاؤں کو کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اس جہاز کی مدد سے بحر ہند، بحر الکاہل اور بحر اوقیانوس کی آبی سیکورٹی پر بھی ہماری گہری نظر ہوگی۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .